
ا*توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے،انجینئرطارق سدوزئی
جمعرات 29 مئی 2025 22:00
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کو متعلقہ افسران نے درال خوڑ پن بجلی گھر سے توانائی کی پیداوار اور حاصل آمدنی،اہم کامیابیوں، 2022 کے سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور اب تک کی بحالی کی کوششوں، موجودہ اور مستقبل کی منصوبہ بندی، عملے کی کمی سمیت دیگر درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر معاون خصوصی نے درال خوڑ پن بجلی گھر میں کام کرنے والی ٹیم کی مجموعی کوششوں کو سراہا اور درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا یقین دلایا، انھوں نے بجلی گھر سے توانائی کی بلا تعطل ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں اورکمپلیکس میں اسپیئر پارٹس کا مناسب ذخیرہ کی موجودگی پرزوردیاتاکہ اسپیئر پارٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے توانائی کی پیداوار اور آمدنی پر کوئی اثر نہ پڑے۔
دریں اثناء انجینئر طارق سدوزئی نے 84 میگاواٹ گورکن مٹلتان پن بجلی منصوبے کے سائٹ کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پن بجلی منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے معاون خصوصی کو تفصیلی بریفنگ دی، طارق سدوزئی نے منصوبے پر جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مقررہ مدت جون 2026 کی کمرشل آپریشن ڈیٹ کو پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے متعلقہ حکام کو منصوبے پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور انھیں منصوبے میں درپیش مشکلا ت کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ معاون خصوصی انجنئیر طارق سدوزئی کو 132/220 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی معاون خصوصی کو بتایا گیا کہ ٹاور کے مقامات کے لیے رائٹ آف وے کلیئرنس میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے قائم ہیں، جس کی وجہ سے مختلف ٹاور مقامات پر کام جاری ہے۔اس موقع پر معاون خصوصی نے پراجیکٹ کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.