م*نوشہرہ جلوزئی پولیس کی بین الاضلاعی ٹرانسفارمر چور گینگ کے خلاف کامیاب کاروائی

جمعرات 29 مئی 2025 22:20

ٌنوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2025ء)نوشہرہ جلوزئی پولیس کی بین الاضلاعی ٹرانسفارمر چور گینگ کے خلاف کامیاب کاروائی،گینگ کا سرغنہ،کارندے سمیت گرفتار،ٹرانسفارمر،کوائل،فروختگی رقم برآمد،مزید تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق۔

(جاری ہے)

احسان اللہ SDOپیسکو واپڈا نے جلوزئی پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ ملزمان خیر محمد ولد یار محمد،زبردست عرف بہادر عرف دوست محمد،اقبال حسین ولد نور سید ساکنان جبہ تر کے خلاف سرکاری تار چوری کی درخواست دائر کی۔

نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔تفتیشی ٹیم نے 03رکنی گینگ کے سرغنہ زبردست عرف بہادر ولد دوست محمد و کارندے خیر محمد ولد یار محمد ساکنان جبہ تر تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا،ملزمان سے چوری کے ٹرانسفارمر اور بجلی تار فروختگی رقم برآمد کی گئی.ملزمان ضلع نوشہرہ کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی ٹرانسفارمر چوری میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :