لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچرمیں ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 22 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعبدالمالک ترین کی زیرصدارت منعقد

جمعہ 30 مئی 2025 00:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) لسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (ASRB) کا 22 واں اجلاس 29 مئی 2025 کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف تعلیمی امور سے متعلق ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں رجسٹرار تمام فیکلٹی کے ڈینز بشمول QEC کے ڈائریکٹر، ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز اور ڈپٹی ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز شریک ہوئے۔