
وزیر توانائی کا بجلی کی قیمت میں 50 فیصد کمی کا حیران کن دعوٰی
31فیصد انڈسٹری کیلئے بجلی سستی کی گئی ہے اور1کروڑ 80لاکھ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 50فیصد تک کمی کی گئی ہے، اویس لغاری
محمد علی
جمعہ 30 مئی 2025
00:34

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نظر ثانی کی تیاری جاری ہے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ بجلی صارفین کو بلاوجہ مالی دبا کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم نجکاری کی طرف بڑھ رہے ہیں، لیکن یہ منافع کی دوڑ نہیں بلکہ کارکردگی پر مبنی منافع کا ماڈل ہو گا۔
اویس لغاری نے کہا کہ کے الیکٹرک اور دیگر نجی کمپنیوں کو اپنی کارکردگی کے مطابق منافع حاصل کرنا ہوگا، نہ کہ صارفین پر اضافی بوجھ ڈال کر۔وزیر توانائی نے کہا کہ کے الیکٹرک کا ٹیرف باقی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین بھی برداشت کر رہے ہیں، جو ایک غیر منصفانہ صورتحال ہے، اور اس پر پالیسی سطح پر نظر ثانی کی جا رہی ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور نئی پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے، جس پر ایک ماہ میں عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔وزیر توانائی کے مطابق31فیصد انڈسٹری کیلئے بجلی سستی کی گئی ہے اور1کروڑ 80لاکھ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 50فیصد تک کمی کی گئی ہے۔اویس لغاری نے موسمیاتی تبدیلی کو بجلی کے مسائل کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پن بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے حکومت کو مہنگے ذرائع سے بجلی پیدا کرنی پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے حکومت بینکوں سے قرض لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ عالمی مارکیٹ پر منحصر ہے اور اس میں اتار چڑھا ئوآنا فطری عمل ہے۔وزیر توانائی نے کہا کہ ڈسکوز میں ریگولیٹری قوانین کے مکمل نفاذ کی ضرورت ہے تاکہ توانائی کے شعبے کو شفاف اور موثر بنایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرامن جوہری توانائی کا حصول ایران کا حق، شہباز شریف
-
مسلسل تیسری بار سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان
-
تحریک انصاف کا عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 5 اگست کو یومِ سیاہ کا اعلان
-
سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا
-
ایرانی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ دونوں ملکوں کا باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق
-
مسلمان تارکین وطن برطانیہ پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں، سروے
-
پاکستان دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کیخلاف حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، ایرانی صدر
-
ایرانی صدر کا دورہ؛ پاکستان اور ایران نے تاریخی معاہدوں پر دستخط کردیئے
-
سڈنی: فلسطین کے حق میں تاریخی مارچ، جولیان اسانج بھی شریک
-
حماس کی جاری کردہ ویڈیو: اسرائیلی یرغمالی اپنی قبر کھودنے پر مجبور
-
چائے کی سرزمین نیپال میں اب کافی کلچر عروج پر
-
مغربی ممالک کے دباؤ پر حکومت نے عمران خان کو کسی خلیجی ملک بھیجنے کی آفر کی، وزیرمملکت کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.