برطانیہ کی مغربی کنارے میں 22 نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی اقدام کی مذمت

جمعہ 30 مئی 2025 10:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) برطانیہ کے وزیر برائے شرقِ اوسط ہامیش فالکنر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں 22 نئی آبادیوں کی منظوری فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں دانستہ رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے ایکس پر لکھاکہ برطانیہ ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے،بین الاقوامی قانون کے تحت یہ آبادیاں غیر قانونی ہیں اور دو ریاستی حل کو مزید نقصان پہنچاتی ہیں اور اس اقدام سے اسرائیل کے تحفظ میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :