Live Updates

یونیسیف کی صبا قمر کے ساتھ معاونت سے کم عمری کی شادی کے اثرات سے آگاہی بارے وڈیو مہم

جمعہ 30 مئی 2025 10:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) بچوں کے لئے اقوام متحدہ کے فنڈ (یونیسیف)نےپاکستان میں کم عمری کی شادی کے رجحان بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے یونیسیف کی قومی سفیر برائے بچوں کے حقوق اداکارہ صبا قمر کی معاونت سے ایک وڈیو مہم کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ صباقمر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اس حوالے سے وڈیو جاری کر تے ہوئے لکھا کہ پاکستان بھر میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کےلئے یونیسیف کے عزم کو تقویت دینے کی کوشش کریں گی۔

اداکارہ صبا قمر نے اپنی وڈیو میں تعلیم اور صحت کے حوالہ سے لڑکیوں کے مستقبل پر کم عمری کی شادی کے اثرات کو اجاگر کیا اور بچوں کے تحفظ کے لئے اقدامات پر زور دیا ۔انہو ں نے کہاکہ ہر لڑکی کو سیکھنے ، آگے بڑھنے اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اس مہم کا حصہ بننے پر فخر محسوس کررہی ہیں ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات