لنکن پریمئیر لیگ: بھارتی فرنچائز مالک کو فکسنگ کے جرم میں 2 سال جیل، 6 ملین جرمانہ

گال مارویلز کے مالک پریم ٹھاکر کو 10 سال کیلئے کھیل سے معطل بھی کردیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 30 مئی 2025 10:42

لنکن پریمئیر لیگ: بھارتی فرنچائز مالک کو فکسنگ کے جرم میں 2 سال جیل، ..
گال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 مئی 2025ء ) لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) کی ٹیم گال مارویلز کے بھارتی مالک پریم ٹھاکر کو فکسنگ پر 2 برس جیل کی سزا سنادی گئی۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق لنکن پریمئیر لیگ میں فکسنگ کرنے کے جرم میں گال مارویلز کے بھارتی اونر کو 2 برس کی جیل کی سزا سنائے جانے کے علاوہ 10 سال کیلئے کھیل سے معطل بھی کردیا گیا ہے جبکہ انہیں 6 ملین روپے ہرجانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

 
کینڈی ہائیکورٹ نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پریم ٹھاکر کا موبائل ڈیٹا جاری تحقیقات کیلئے دینے کا بھی حکم جاری کیا۔ 
گال مارویلز کے فرنچائز اونر محض اسی صورت میں ملک چھوڑ سکتے ہیں جب وہ جرمانہ اور ہرجانے کی رقم ادا کردیں۔ 
رواں برس کے آغاز میں اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ پریم ٹھاکر نے ویسٹ انڈین کرکٹر آندرے فلیچر کو دسمبر 2024ء میں لنکن پریمئیر لیگ میں اپنی ٹیم کے میچ پر فکسنگ کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔