موسم گرما کی تعطیلات ، خیبر پختونخوا میں کالجز اور جامعات یکم جون سے 15 اگست تک بند رہیں گی

جمعہ 30 مئی 2025 10:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) خیبر پختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات کے باعث کالجز اور جامعات یکم جون سے 15 اگست تک بند رہیں گی۔محکمہ اعلی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں میں اعلی تعلیمی ادارے یکم جون سے 15 اگست تک بند رہیں گے جبکہ بالائی علاقوں میں اعلی تعلیمی اداروں میں یکم سے 31 جولائی تک چھٹیاں ہوں گی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں خیبرپختونخوا کے سکولوں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق میدانی اضلاع میں پرائمری سکولوں میں چھٹیاں یکم جون سے 31 اگست تک ہوں گی، مڈل اور ہائی سکول 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے۔بالائی اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات یکم سے 31 جولائی تک ہوں گی،صوبے کے میدانی اضلاع میں پشاور، چارسدہ، صوابی، مرادن، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔