ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ ایبٹ آباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس

جمعہ 30 مئی 2025 12:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ ایبٹ آباد ازکی فاطمہ کی زیر صدارت یہاں منعقد ہوا۔ ڈی ایم او ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی نے گذشتہ سٹیئرنگ کمیٹی کی کارکردگی اور منٹس پر عمل درآمد سمیت کارکردگی کے حوالہ سے بریف کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ تعلیم کو سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تعلیم کی بہتری، سکولوں میں بنیادی ضروری سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ڈی ای او میل اور فی میل کو ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے طلبہ کیلئے دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید طریقہ تعلیم کو اپناتے ہوئے عمل درآمد پر زور دیا۔ انہوں نے سکول کے انتظامی سٹاف کی تعیناتی، پانی کی ہمہ وقت فراہمی، بجلی کی فراہمی، سکولوں کے احاطوں سے بجلی ٹرانسفارمر/ تاروں کی شفٹنگ اور دیگر ایشوز کے حل کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ڈی ای او میل، ڈی ای او فی میل، ڈی ایم او ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسراور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔