فیصل آباد پولیس نے 03 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا

جمعہ 30 مئی 2025 13:11

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)فیصل آباد پولیس نے 03 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کر کی03 رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ مامون کو اس کے ساتھی محسن اور احتشام سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ڈاکوؤں سے 12 مقدمات ٹریس آؤٹ کرکے 01 عدد پسٹل 30 بور، 04 عدد موٹر سائیکل و نقدی برآمد کرلی گئی۔گرفتار گینگ کے ممبران چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ گرفتار ڈاکوؤں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :