سیالکوٹ، بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے پولیو ویکسین پلانا انتہائی ضروری ہے، سی او ہیلتھ

جمعہ 30 مئی 2025 13:40

سیالکوٹ، 30 مئی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانا انتہائی ضروری ہے، قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 8 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رواں سال کی تیسری پولیو مہم کے پانچویں روز رنگپورہ چوک ،چوک گھنٹہ گھر ،لاری اڈہ اور کوٹلی بہرام چوک میں قائم کیمپس میں پولیو ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانا انتہائی ضروری ہے۔ ضلع کی 148 یونین کونسلز میں ویکسین کا عمل جاری ہے آپ اپنا کام نہایت دیانتداری سے سر انجام دیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے والدین سے بھر پور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے لہذا اپنے پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔

انہوں نے پولیو ٹیموں کی محنت اور والدین کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ سب کی مشترکہ کاوشوں سے پولیو کے خلاف مہم میں کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانا انتہائی ضروری ہے۔ بعد ازاں سی ای او ہیلتھ نے ایک بچے کو اپنی گود میں بٹھا کر ویکسین کے قطرے بھی پلائے ۔

متعلقہ عنوان :