
تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ریڑھی ضبط ہونے پر دکاندار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
65 سالہ منظور احمد موقع پر موجود نہیں تھا بھتیجا ریڑھی پر چاول فروخت کررہا تھا، دکانداروں نے گھر اطلاع دی موقع پر پہنچا عملہ ریڑھی لیکر جاچکا تھا یہ دیکھ کر منظور احمد کو دل کا دورہ پڑا ساتھی دکانداروں نے ہسپتال منتقل کیا ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیدیا
فیصل علوی
جمعہ 30 مئی 2025
14:20

(جاری ہے)
یہ خبر ملنے پر منظور احمد فوراً موقع پر پہنچے لیکن تب تک سی ڈی اے کا عملہ ان کا سامان ٹرک میں منتقل کرچکا تھا۔
منظور احمد کو اس موقع پر اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر گر گئے اور جب انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔منظور احمد کے بھتیجے جلال نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے چچا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی اور خاندان اس معاملے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی کریک ڈاون جاری رہا تھا۔ شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کیلئے 2800 تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا تھا۔سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیہ کی نگرانی میں آپریشنز جاری رہا تھا۔ انارکلی، اردو بازار سمیت 15 سے زائد علاقوں میں تجاوزات کاخاتمہ کیا گیا۔واہگہ ٹاون، جوہر ٹاون سمیت متعدد علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا تھا۔آپریشن کے دوران27 ٹرکو ں کا سامان ضبط کیا گیا تھا جبکہ بڑی تعداد میں بینرز، پوسٹرز ،سٹریمرز ہٹائے گئے تھے۔تجاوزات ہٹانے سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی۔اس حوالے سے ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے کلین لاہور مشن کی کامیابی یقینی بنانا ضروری تھا۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں تحصیل راوی کا تفصیلی دورہ کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے ناقص نظام پر ڈی سی لاہور کا عدم اطمینان اظہار کیا تھا۔ ڈی سی کا وزیراعلیٰ پنجاب کے کلین لاہور مشن کی کامیابی کیلئے جامع اقدامات کا حکم دیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔مزید اہم خبریں
-
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا،108 ملزمان کو سزا 77 بری، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا سزا پانے والوں میں شامل
-
خیبرپختونخواہ سینیٹ ضمنی الیکشن میں مشعال یوسفزئی کامیاب
-
پاکستان میں گاڑیوں کیلئے لازمی حفاظتی معیار کا قانون منظور
-
سعودی عرب کے تفریحی پارک میں دل دہلا دینے والا حادثہ
-
پارلیمنٹ میں رہنا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ جلد ہوگا، بیرسٹر گوہر کا سزائیں چیلنج کرنے کا اعلان
-
جرمنی میں شدت پسندی کے واقعات کا سدباب کیسے ممکن؟
-
متحدہ عرب امارات میں نئی سکیم متعارف
-
نو مئی فیصل آباد مقدمات سے فواد چوہدری، زین قریشی، خیال کاسترو بری
-
نو مئی فیصل آباد مقدمات؛ عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل و دیگر کو 10 سال قید کی سزا
-
سیف علی خان اور کرینہ کپورکی شادی ٹوٹنے کے قریب ہے، مبشر لقمان کا دعویٰ
-
بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 1.6 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے .سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی
-
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ خالی ہونے کانوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.