شورکوٹ ،ضلع بھر میں گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھا جائے، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 30 مئی 2025 19:13

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے چکن کی قیمتوں میں استحکام لانے کے حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے میٹنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو چکن کی اوورچارجنگ کی شکایات پر سخت ایکشن لینے کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھا جائے،دوکانداروں کو تنبیہ کی جائے کہ حکومت کی جانب سے مقررہ نرخوں سے زائدقیمت پر فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگااور موقع پر ہی بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔

اوورچارجنگ قطعا برداشت نہیں کی جائے گی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں،خلاف ورزی کرنیوالے دوکانداروں کو موقع پر جرمانے کئے جائیں تاکہ مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فروخت کو یقینی بنایا جاسکے۔\378