عارف والا، گھریلو رنجش پر بھائی نے فائرنگ کرکی20 سالہ سگی بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا

جمعہ 30 مئی 2025 22:05

عارف والا، گھریلو رنجش پر بھائی نے فائرنگ کرکی20 سالہ سگی بہن کو موت ..
عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) صوبہ پنجاب کی تحصیل عارفوالا میں گھریلو رنجش پر بھائی نے فائرنگ کرکی20 سالہ سگی بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 21/EBمیں علی احمد کے بیٹے احتشام نے گھر یلو رنجش پر فائرنگ کرکی20 سالہ سگی بہن مناہل کو ابدی نیند سلادیا قاتل جائے وقوع سے فرارہوگیا تھانہ صدر پولیس نے مقتولہ کی لاش کوتحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا پولیس مصروف تفتیش ہے ایس ایچ اوتھانہ صدر عاشق عابد مہا رنے بتایا کہ مناہل دختر علی احمد کا نکاح کزن کے ساتھ ہوا تھا اسی رنجش پر قتل کیا گیا