صوبائی وزیر بلال یاسین کی جامعہ اشرفیہ آمد، جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نمازیوں سے ملاقات

جمعہ 30 مئی 2025 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی جامعہ اشرفیہ آمد کے موقع پر چیئرمین حافظ اسد عبید نے خوش آمدید کہا، صوبائی وزیر نے جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نمازیوں سے مصافحہ کیا، وزیر ہاؤسنگ نے مسجد میں آئے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی، مساجد اسلامی معاشرے کے نیوکلیئس کا مقام رکھتی ہیں، معاشرے میں مسائل کی نشان دہی اور سماجی رویوں میں تبدیلی کیلئے علمائے کرام کو اہم کردار ادا کرنا چاہیے، جامعہ کے معلمین کی علمی و دینی گراں قدر خدمات لائق تحسین ہیں،مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے میں علماء کا کلیدی کردار ہے، ہمارے معاشرے کی اصلاح میں منبر کا کردار ناگزیر سمجھانجاتانہے۔

متعلقہ عنوان :