چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر راجہ سعید اکرم خان کا سابق چیئرمین احتساب بیورو کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 30 مئی 2025 22:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر حج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمدنسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے سابق ایڈوکیٹ جنرل آزاد جموں و کشمیر و چیئر مین احتساب بیورو آزاد جموں و کشمیر راجہ غضنفر علی خان ایڈووکیٹ کی اچانک وفات پر گہرے رنج وغم وافسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں شعبہ قانون وانصاف میں مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی وکلاء برادری ایک اچھے قانون دان اور ممتاز وکیل سے محروم ہو گئی ہے۔معزز چیف جسٹس اور معزز ججز صاحبان نے راجہ غضنفر علی خان ایڈووکیٹ مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی آخرت کی منزلیں آسان کریں اور لواحقین، خاندان اور دوستوں کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے۔ چیف جسٹس راجہ سعید ا کرم خان کے حکم کے مطابق راجہ غضنفر علی خان ایڈووکیٹ مرحوم کی یاد میں آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ صدر دفتر مظفر آباد میں مورخہ 02جون بروز پیر فل کورٹ تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔