سندھ حکومت کے محکمہ کھیل امورنوجوانان کی جانب سی"فیوچروائس" پروگرام کا آغاز(کل)سے ہوگا

جمعہ 30 مئی 2025 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) سندھ حکومت کے محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان نے نوجوانوں کے لیے ڈبنگ، وائس اوور، اور آواز کے شعبے میں کیریئر کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی ہدایات پر "فیوچر وائس" کے عنوان سے ایک منفرد اور بااختیار پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

یہ پروگرام خاص طور پر ان نوجوانوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنی آواز کے ذریعے خود کو منوانا چاہتے ہیں چاہے وہ وائس آرٹسٹ بننا چاہتے ہوں، ڈبنگ کے میدان میں اپنا لوہا منوانے کے خواہشمند ہوں، ریڈیو جاکی (آر جی) بننے کا خواب دیکھ رہے ہوں، یا اپنی آواز کے ذریعے دنیا تک پہنچنے کی خواہش رکھتے ہوں۔ اس فیوچر وائس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں آواز کے شعبے کی نامور شخصیات شریک ہوں گی۔

(جاری ہے)

مشہور کارٹون "ڈورا" کی آواز نکالنے والی معروف وائس آرٹسٹ کنزالایمان اور مشہورترکش ڈرامی"ارطغرل غازی" کے مرکزی کردار 'کرولش عثمان' کی ڈبنگ کرنے والے باصلاحیت فنکار باسط فریاد بھی پروگرام میں شرکت کریں گے اور نوجوانوں کی رہنمائی کریں گے۔ یہ پروگرام بروز ہفتہ، 31 مئی کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک سندھ یوتھ کلب، گلستانِ جوہر،کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کا یہ اقدام نوجوانوں کو نئے اور جدید شعبوں میں کیریئر بنانے کے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک مثبت کوشش ہے۔