مانسہرہ،ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ کا جیل کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

جمعہ 30 مئی 2025 20:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ سعدیہ ارشد نے جوڈیشل مجسٹریٹ نور الحق کے ہمراہ جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا ،جس کے دوران انہوں نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور اُنکے مسائل سن کر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج نے حال ہی میں جیل کے اندر قائم کیے جانے والے منشیات سے بحالی سنٹر کا بھی دورہ کیا اور قیدیوں کی اصلاح کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیمپ کورٹ کا انعقاد کر کے معمولی نوعیت کے مقدمے میں بند ایک حوالاتی کو بھی رہا کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :