Live Updates

چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کا گرینڈ صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے شرقپور کا دورہ، عید قربان پر مثالی صفائی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 30 مئی 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) سال کے سب سے بڑے صفائی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں اور افسران لاہور ڈویژن میں متحرک ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق عید قربان پر مثالی صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے عید سے قبل لاہور ڈویژن کو مکمل طور پر زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔

شہری اور دیہی یونین کونسلز میں جاری گرینڈ صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر نے شرقپور کا دورہ کیا۔سینٹری ورکرز، علاقہ مکینوں اور دکانداروں سے ملاقات کی۔ ملک بلال ذوالفقار کھوکھر نے شرقپور میں صفائی انتظامات کے حوالے سے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیمیں شرقپور میں بھی گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن یقینی بنا رہی ہیں،رہائشیوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ہی اولین ترجیح ہے،عید قربان پر شہر کو تعفن اور آلائشوں سے بروقت پاک کرنے کے لیے تمام علاقوں کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف ستھرا رکھنے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں،صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات