ٹائون میونسپل کارپوریشن، شاہ فیصل کے مرکزی آفس کے سامنے کی سڑک کو شاہراہ شاہ فیصل کا درجہ دے دیا گیا

ہماری یہ تمام کاوشیں شاہ فیصل ٹائون کی عوام کیلئے ہیں اس عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے ، چیئرمین شاہ فیصل گوہر علی خٹک

جمعہ 30 مئی 2025 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)ٹائون میونسپل کارپوریشن، شاہ فیصل میں مین شاہراہ شاہ فیصل اور 4 ہزار رننگ فٹ نکاسی آب لائن کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی شاہراہ شاہ فیصل کا افتتاح چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک ، میونسپل کمشنر شاہ فیصل ٹائون امجد علی پٹھان، وائس چیئرمین شاہ فیصل ٹائون طارق محمود بنگش اپنے دست مبارک سے کیا اس موقع پر چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک نے میڈیا سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ شاہراہ فیصل کالونی گیٹ سے کورنگی انڈسٹری ایریا ہیوی ٹریفک جانے والی شاہ فیصل ٹائون کے مرکزی آفس کے سامنے کی سڑک کو شاہراہ شاہ فیصل کا درجہ دے دیا گیاہے اور سڑک کے اطراف فٹ پاتھوں کو رنگ و روغن کیا اور اسکے اطراف میں لگے ہوئے خوبصورت پیڑوں کی چھٹائی بھی کی گئی تاکہ شاہ فیصل ٹائون میں آنے جانے والے لوگوں کے دل و دماغ پر ایک خوبصورت اثر ات پیدا ہو چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک نے مزید کہا کے اسی طرح ہم شاہ فیصل ٹائون کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بھی جدید طرز پر لانے کی کوشش کریں گے اسکے علاوہ ہم نے 4 ہزار رننگ فٹ نکاسی آب کی لائن بھی ڈال رہے ہیں،ہماری یہ تمام کاوشیں شاہ فیصل ٹائون کی عوام کیلئے ہیں اس عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے اور انشاء اللہ ہم اس اعتماد پر پورا اتریں گے ان کو مایوس نہیں کریں گے شاہراہ شاہ فیصل شاہ فیصل کی عوام کیلئے ایک خوبصورت تحفہ ہے اور اسی طرح شاہ فیصل کی حدود میں آنے والے تمام بلدیاتی ادارے جس میں ایجوکیشن ،پارک،میڈیکل اور دیگر اداروں کو بھی جدید طرز سے ہم آہنگ کریں گے جس کا براہ راست فائدہ شاہ فیصل ٹائون کی عوام کو ہوگا، اس موقع پر میونسپل کمشنر شاہ فیصل ٹائون امجد علی پٹھان نے کہا کہ چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک نے جو منشورلے کر آئے تھے شاہ فیصل ٹائون کی عوام کیلئے خدمت کر نا وہ کر رہے ہیں اور میں انکے کاموں سے اور انکے ٹیم سے مطمئین ہوں مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ مجھے ایک اچھی ٹیم ورک کے ساتھ کام کر نے کا موقع مل رہا ہے، وائس چیئرمین شاہ فیصل ٹائون طارق محمود بنگش نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارے ساتھ جو ٹائون کے افسران ہیں وہ قابل تعریف ہیںکیونکہ جب ہم لوگ اپنے فرائض کیلئے عہدے سنبھالے تو ہمیں نہیں پتہ کہ ہمیں کام کو کس طرح کر نا ہے انہی افسرانوں نے ہماری رہنمائی کی اور اس طرح ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو رہے ہیں اور آگے بھی ہو نگے انشاء اللہ، اس موقع پر انکے ہمراہ ، یوسیز چیئرمینز / وائس چیئرمینز، بلدیاتی نمائندگان، شاہ فیصل ٹاؤن کے افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔