ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کا دورہ

جمعہ 30 مئی 2025 21:40

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان محمد عباس نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور سکیورٹی، انتظامی اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30 محمد جاوید، سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی، میڈیکل آفیسر اور دیگر جیل افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جج محمد عباس نے اسیران کے کچن کا معائنہ کیا اور کھانے کے معیار کو تسلی بخش قرار دیا۔

جیل ہسپتال اور ڈرگ وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے بیمار قیدیوں سے ان کے مسائل سنے۔ نوعمر وارڈ اور قیدیوں کے اسکول میں تعلیم و تربیت کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ خواتین وارڈ سمیت مختلف بیرکس اور بلاکس میں جا کر قیدیوں کے مسائل بھی سنے۔دورے کے اختتام پر انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث 17 قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :