ح*واہگہ ٹاؤن میں ستھرا پنجاب مشن، ایل ڈبلیو ایم سی کی شاندار کارکردگی

جمعہ 30 مئی 2025 22:30

&لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) واہگہ ٹاؤن زون 12 میں "ستھرا پنجاب مشن" کے تحت صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے مناواں مویشی منڈی میں مثالی صفائی کے انتظامات کیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر واہگہ ٹاؤن ، جنرل منیجر آپریشن سرکل ٹو ، ڈپٹی جنرل منیجر اور آپریشن منیجر زون 12 نے مناواں مویشی منڈی کا دورہ کیا اور صفائی کے بہترین انتظامات پر افسران نے ورکرز کو شابش دی اور اسی معیار کو برقرار رکھنے کی تلقین کی۔

(جاری ہے)

زون 12 کی تمام یونین کونسلوں میں پلاٹس کلیئرنس، نکاسی آب کی ڈی سلٹنگ اور اسکول و کالجز کے گرد خصوصی صفائی مہمات جاری ہیں، جبکہ گرد و غبار کے خاتمے کے لیے وقفے وقفے سے واٹر باؤزرز سے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔عیدالاضحی کے پیش نظر جی ٹی روڈ، بند روڈ، مومن پورہ، سلامت پورہ سمیت مختلف علاقوں میں 350 سے زائد ورکرز، 55 لوڈر رکشے اور بھاری مشینری کے ذریعے خصوصی صفائی مہم تیزی سے جاری ہے۔چیف ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی قیادت میں ادارہ پنجاب بھر میں صفائی کے شعبے میں ایک متحرک اور نتیجہ خیز ماڈل کے طور پر ابھرا ہے۔ ان کی پیشہ ورانہ نگرانی اور عملی حکمت عملی کے باعث ستھرا پنجاب مشن کو عملی جامع پہنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :