ح*گاواٹر میٹرز لگنے سے پانی کا ضیاع رکے گا : لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

جمعہ 30 مئی 2025 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیخلاف درخواستوں پر آئندہ سماعت پر محکمہ ماحولیات، زراعت ودیگر اداروں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلیں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ واٹر میٹرز لگیں گے تو لوگوں کو پتہ چلے گاواٹر میٹرز لگنے سے پانی کا ضیاع رکے گا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیلئے ہارون فاروق سمیت دیگرکی درخواستوں پر سماعت کی واسا کے لیگل ایڈوائزر نے عدالت ک آگاہ کیا کہ وزیر اعلیٰ کو اقدامات کے حوالے سے سمری بھجوا دی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ واٹر میٹرز لگیں گے تو لوگوں کو پتہ چلے گاواٹر میٹرز لگنے سے پانی کا ضیاع رکے گا واسا. لیگل ایڈوائزر نے بتایا کہ ، نئے انیوالے واٹر میٹرز پہلے پوش علاقوں میں لگیں گیپوش علاقوں کے بعد پھر دوسرے علاقوں میں واٹر میٹرز لگیں گے، وکیل پنجاب حکومت کا موقف تھا کہ فصلوں کی باقیات جلانے سے متعلق اجلاس ابھی منعقد ہونا ہے، عدالت نے ہدایت کی کہ کسانوں کو باقیات جلانے سے روکنے کیلئے بجلی کنکشن کاٹیں ایسے اقدامات کریں جس سے کسانوں کو معاملے کی سنجیدگی کا احساس ہو، ممبر کمیشن نے قصور ٹینریز کے حوالے سے رپورٹ پیش کی ۔

(جاری ہے)

ممبر کمیشن نی. بتایا کہ کمشنر لاہور نے ٹینریز کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے، قصور میں ٹریٹمنٹ پلانٹس کی بحالی کیلئے چار ماہ کی مہلت مانگی ڈپٹی کمشنر قصور نیسپاک کے ساتھ مل کر پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ موٹر وے کے داخلی اور خارجی دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں چیک کررہی ٹول پلازہ پر دھواں چھوڑنے والی بڑی گاڑیوں کو چیک کرنے کیلئے ایک بندہ کافی ہے، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر اس پر رپورٹ دیں، رجسٹرار ہائی کورٹ کو بھی پانی کے ضیاع پر خط لکھیں فرید کوٹ ہاؤس کے پاس درختوں کی کٹائی بارے رپورٹ پیش کی گئی عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ایل ڈی اے اور ایم سی ایل کا اجلاس ابھی ہونا ہے، یہ جگہ پر قبضے کا بھی معاملہ ہے، عدالت نی. ہدایت کی کہ آپ نے صرف درختوں کی کٹائی کی حد تک رہنا ہیباقی معاملاتِ متعلقہ محکمے دیکھ لیں گی. عدالت نے سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی کردی۔