ش* نوشہرہ میں ظالمانہ غیراعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج

ّنوشہرہ کلاں،رسالپور گنڈھیری،پبی میں مشتعل مظاہرین نے سخت گرمی میں جی ٹی روڈ بلاک کردیا

جمعہ 30 مئی 2025 22:55

;نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) نوشہرہ میں ظالمانہ غیراعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج۔نوشہرہ کلاں،رسالپور گنڈھیری،پبی میں مشتعل مظاہرین نے سخت گرمی میں جی ٹی روڈ بلاک کردیا۔پیسکیو اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی۔مشتعل مظاہرین نے جی ٹی روڈ پر ٹائر جلاکر روکاوٹیں کھڑی کرکے نوشہرہ مردان اور مردان نوشہرہ جی ٹی روڈ بلاک ردیا۔

نوشہرہ کلاں میں ظالمانہ بجلی لوڈشیڈنگ سے تنگ، سینکڑوں عوام نے نوشہرہ مردان روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا،مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈاٹھا رکھے تھے جس پرظالمانہ بجلی لوڈشیڈنگ نامنظور کے نعرے درج تھے مظاہرین کی قیادت نوشہرہ کلاں کے معروف سماجی شخصیت محمد ولید اختر کر رہے تھے مظاہرین نے نوشہرہ سٹی ایکسین پیسکو کے دفتر کے سامنے بھی دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کے مطابق بجلی کی سولہ سے آٹھارہ گھنٹیوں کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے نوشہرہ کلاں کے مکینوں کا جینا محال کرکے رکھ دیا ہے، کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ بجلی صارفین ماہانہ ہزاروں روپے بلز ادائیگی کے باوجود بجلی سے محروم ہیں ۔مظاہرین کے مطابق عوام پر اس شدید گرمی کے موسم میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کریں بصورت دیگر ہم اس احتاجی مظاہرے کو غیر معینہ مدت تک بڑھا دیں گے بعدازاں پیسکو ایکسین نوشہرہ سٹی فیروز شاہ نے مظاہرین کو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کرنے کی یقین دھانی کرائی اور احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے محمد ولید اختر کے ساتھ مذکرات کئے، پیسکو ایکسین اور مظاہرین کی کامیاب مذکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔