سیکنڈ سیڈڈ ہیری ہیلیواارا اور ہنری پیٹن فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں داخل

ابتدائی رائونڈ میں جمہوریہ چیک کے ٹینس سٹار پیٹر نوزا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار پیٹرک رکل کو شکست دی

ہفتہ 31 مئی 2025 11:50

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)فن لینڈ کے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پرمشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی۔سیکنڈ سیڈڈ جوڑی ہیری ہیلیواارا اور ہنری پیٹن نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جمہوریہ چیک کے ٹینس سٹار پیٹر نوزا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار پیٹرک رکل کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے۔مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں فن لینڈ کے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پرمشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے ٹینس سٹار پیٹر نوزا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار پیٹرک رکل کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا نہ صرف فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :