ایشین والی بال نیشنز کپ، پاکستان کی کوارٹر فائنل میں جگہ پکی

چائنز تائپے کی فلپائن کے خلاف 3-1 کی فتح کے بعد پاکستان کی اگلے راؤنڈ تک رسائی یقینی ہوئی

جمعرات 19 جون 2025 12:41

ایشین والی بال نیشنز کپ، پاکستان کی کوارٹر فائنل میں جگہ پکی
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)ایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان کی کوارٹر فائنل میں جگہ پکی ہو گئی۔چائنز تائپے کی فلپائن کے خلاف 3-1 کی فتح کے بعد پاکستان کی اگلے راؤنڈ تک رسائی یقینی ہوئی۔

(جاری ہے)

پاکستان نے بھی پہلے میچ میں فلپائن کو 3-1 سے شکست دی تھی، پاکستان ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ چائنز تائپے کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان اور چائنز تائپے کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم کروپ کی پہلی پوزیشن حاصل کرے گی۔بحرین میں جاری ایشین والی بال نیشنز کپ میں 4 گروپس کی دو، دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کھیلیں گی۔