پاکستانی ای گیمرعاطف بٹ نے ٹیکن ایٹ سی ای او ٹورنامنٹ جیت لیا

عاطف بٹ نے عمدہ کھیل پیش کرکے کوریا کے کھلاڑی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی

جمعرات 19 جون 2025 12:41

پاکستانی ای گیمرعاطف بٹ نے ٹیکن ایٹ سی ای او ٹورنامنٹ جیت لیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)پاکستانی ای گیمر عاطف بٹ نے امریکا میں لگاتار دوسرے سال ٹیکن ایٹ سی ای او ٹورنامنٹ جیت لیا۔گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے عاطف بٹ نے عمدہ کھیل پیش کرکے کوریا کے کھلاڑی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔عاطف بٹ نے سنسنی خیز مقابلے میں اپنے نام کرکے ٹائٹل کا دفاع کیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے پانچ سو سے زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔واضح رہے کہ ای اسپورٹس دنیا بھر میں ایک صنعت کا درجہ رکھتی ہے اور اگست 2019 میں پاکستانی نوجوان نے امریکا میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ای اسپورٹس گیمنگ چیمپیئن شپ میں ٹیکن 7 گیم کا ٹورنامنٹ جیت لیا تھا۔اس سے قبل امریکی شہر لاس وگاس میں 2 سے 4 اگست تک ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ای اسپورٹس گیمنگ چیمپیئن شپ میں جنوبی کوریا، جاپان، چین اور امریکا کے ماہر گیمنگ سمیت دیگر ممالک کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :