ٹیسٹ کرکٹ کی 147سالہ تاریخ بدلنے پرغورشروع

اگلے سائیکل کے لیے چار روزہ ٹیسٹ میچ کا فیصلہ کیا جائے گا، بھارت، آسٹریلیا اورانگلینڈ کی ٹیمیں 5 روزہ میچ کھیلیں گی

جمعرات 19 جون 2025 13:18

ٹیسٹ کرکٹ کی 147سالہ تاریخ بدلنے پرغورشروع
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ بدلنے پر غور شروع کردیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اگلے سائیکل کے لیے چار روزہ ٹیسٹ میچ کا فیصلہ کیا جائے گا، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 5 روزہ میچ کھیلیں گی۔پاکستان سمیت دیگر ٹیمیں 4 دن کا ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔ایشیز، بارڈر گواسکر اور اینڈرسن، ٹنڈولکر ٹرافی کے میچز روایتی انداز میں ہی ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور دیگر ٹیمیں چار دن کا ٹیسٹ میچ کھیلیں گی، نئے شروع ہونے والے سائیکل میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔نئے قوانین پر عمل اگلے سائیکل سے شروع ہوسکتا ہے۔ چار روزہ ٹیسٹ میچ کے دوران پلیئنگ کنڈیشنز سے روزانہ 98 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکے گا۔آئی سی سی سربراہ کی جانب سے ٹیسٹ میچز کو 4 روز تک محدود کرنے کی بات ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کے دوران کی گئی۔