ایبٹ آباد،سرکل نتھیاگلی میں محکمہ زراعت توسیع کے تحت جنگلی کہو پر زیتون کی پیوند کاری کا کام جاری

ہفتہ 31 مئی 2025 12:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) ایبٹ آباد کے سرکل نتھیاگلی میں محکمہ زراعت توسیع کے تحت جنگلی کہوپر زیتون کی پیوند کاری کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

یہ اقدام زراعت آفیسر سید احمد کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے جبکہ فیلڈ اسسٹنٹ خالد کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پیوند کاری کا یہ عمل نہ صرف غیر پیداواری جنگلی درختوں کو کارآمد بنانے کا ذریعہ ہے بلکہ زیتون کی پیداوار میں اضافہ اور مقامی معیشت کے فروغ کا ایک موثر ذریعہ بھی ثابت ہو گا۔ اس مہم کا مقصد قدرتی وسائل کا بہترین استعمال اور مقامی کسانوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :