ملتان ، شاہراہوں کے اطراف میں سامان سے لدی ٹرالیاں کھڑی کرنے پر پابندی عائد

ہفتہ 31 مئی 2025 12:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) ملتان میں شاہراہوں کے اطراف میں سامان سے لدی ٹرالیاں کھڑی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اسی طرح اوورلوڈنگ کرنے اور گاڑی کی باڈی یا ساخت میں تبدیلی کرنے والوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی جاری ہے ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایسی گاڑی کو سڑک پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی پر گاڑیوں کو پولیس کے قبضہ میں لے کر بند کروایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ون وے کی خلاف ورزی، ون ویلنگ یا خطرناک طرز ڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر بھاری جرمانہ، مقدمہ یا دونوں سزائیں بھی ہو سکتی ہیں۔ کم عمری میں ڈرائیونگ کی اجازت دینے پر کم عمر بچوں کے زیر استعمال گاڑی یا موٹرسائیکل فوری بند کر کے والد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گی۔ ترجمان ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کے جان و مال کی حفاظت کےلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ محفوظ پنجاب بنانے میں پنجاب حکومت کا ساتھ دیں۔