گورنر خیبر پختونخوا کا خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز آندھی اور بارشوں میں جانی و مالی نقصانات اظہارافسوس

ہفتہ 31 مئی 2025 13:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ پانچ روز سے تیز آندھی اور حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصانات سمیت 10 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے. گورنر خیبر پختونخوا نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تیز آندھی اور بارشوں سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔