Live Updates

خیبر پختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا،مشیر خزانہ کے پی کے

امن و امان کی صورتحال اچھی نہیں، ہمیں ضم اضلاع میں فنڈز لازمی لگانے ہوں گے، مزمل اسلم

ہفتہ 31 مئی 2025 13:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا،بجٹ کا حجم 2000 ارب روپے جبکہ اخراجات 1800 ارب روپے کے لگ بھگ ہیں۔مشیرخزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے اگلے صوبائی بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امن و امان کی صورتحال اچھی نہیں، ہمیں ضم اضلاع میں فنڈز لازمی لگانے ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب تو گیارہواں این ایف سی ایوارڈ آنے والا ہے، ہمارا حصہ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم وفاق سے بھیک کیوں مانگیں مشیر خزانہ نے کہا کہ تنخواہ میں اضافے کا تو نہیں کہہ سکتے لیکن تنخواہوں پر ٹیکس کم کرنے کا کہیں گے۔مزمل اسلم نے کہا کہ ترقیاتی اخراجات میں 40 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔صوبائی مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ تعلیمی ایمرجنسی، صحت کارڈ اور بس سروس پر زیادہ خرچ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی میں 13 جون کو پیش کیے جانے والا صوبائی بجٹ کاحجم 2000 ارب روپے جبکہ اخراجات 1800 ارب روپے کے لگ بھگ ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات