سیالکوٹ، پولیس موبائل خدمت مرکز وین نے شہریوں کو 14 مختلف سہولیات فراہم کیں

ہفتہ 31 مئی 2025 15:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) سیالکوٹ پولیس کی موبائل خدمت مرکز وین نے شہابپورہ میں شہریوں کو 14 مختلف سہولیات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق اس دوران عوام کو ایک ہی چھت تلے 14 سہولیات فراہم کی گئیں جن میں لرنرز ڈرائیونگ پرمٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ، وہیکل کلیئرنس سرٹیفکیٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، جنرل پولیس سروسز، گمشدگی دستاویزات، اندراج کرایہ دار، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، قانونی رہنمائی برائے تحفظ خواتین، اندراج ملازم، جرم کی اطلاع، ایف آئی آر کاپی اور گمشدہ بچوں کی اطلاع شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :