منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 14سال قید،4لاکھ جرمانے کی سزا

مجرم سے پانچ ہزار دو سوگرام چرس برآمد ہوئی، مجرم کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، پراسکیوشن

ہفتہ 31 مئی 2025 16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)لاہورکی سیشن کورٹ نے منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم خالد کوچودہ سال قید اورچارلاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

لاہور سیشن کورٹ میں منشیات کیس کی سماعت ہوئی،جہاں عدالت نے مجرم خالد کو چودہ برس قید کی سزا سنادی، ایڈیشنل سیشن جج نے گواہوں کے بیانات کیبعد فیصلہ سنایا،تھانہ رائے ونڈ سٹی پولیس نے 2024ء میں مقدمہ درج کیا، پراسکیوشن کیمطابق مجرم سے پانچ ہزار دو سوگرام چرس برآمد ہوئی،مجرم کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔عدالت مجرم کوسخت سزا دینے کا حکم دے،مجرم کے وکیل نیمجرم کو بری کرنے کی استدعا کی ۔عدالت نے چودہ سال قید اورجرمانے کی سزا سنادی۔