حجاج کی سہولت کیلئے منیٰ میں پہلی بار ڈبل سٹوری رہائشی یونٹ قائم

انتظامیہ کی جانب سے اس بار حج کے دوران بعض نئی خدمات بھی متعارف کرائی گئی ہیں

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 31 مئی 2025 16:27

حجاج کی سہولت کیلئے منیٰ میں پہلی بار ڈبل سٹوری رہائشی یونٹ قائم
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی 2025ء ) حجاج کرام کی سہولت کیلئے منیٰ میں پہلی بار ڈبل سٹوری رہائشی یونٹ قائم کردیا گیا۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مشاعر مقدسہ کے ترقیاتی امور کی ذمہ دار کمپنی نے نجی شعبے کے تعاون سے وادی منیٰ میں ڈبل سٹوری رہائشی یونٹ کے قیام کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے، ڈبل سٹوری رہائشی یونٹ سے عازمین حج کی گنجائش میں اضافہ اور رہائش کا بہتر اور آرام دہ تجربہ فراہم ہوگا، ڈبل سٹوری رہائش 20 ہزار مربع میٹر رقبے پر قائم کی گئی ہیں جس میں 40 سے زائد رہائشی یونٹ اور 550 واش رومز ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ یہ منصوبہ 100 روز میں مکمل ہوا جس کی تعمیر میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے، ڈبل سٹوری رہائشی یوننٹ میں اس سال حج کے دوران اندرون و بیرون ممالک سے تقریباً 8 ہزار عازمین قیام کریں گے، آئندہ برس حج میں ڈبل سٹوری رہائشی یونٹ کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہونے توقع ہے جس سے 20 ہزار عازمین کے قیام کی گنجائش پیدا ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ اس بار حج کے دوران بعض نئی خدمات بھی متعارف کرائی گئی ہیں، جن کے تحت حجاج کے لیے خصوصی خیمے بھی لگائے ہیں جن میں نماز کی جگہیں بھی شامل ہیں جو پہلے باہر ہوتی تھیں، حجاج کو اضافی آرام فراہم کرنے کی غرض سے ایک پورا خیمہ مساج والی کرسیوں سے آراستہ ہے، یہ سہولیات حجاج کو عمر یا جسمانی حالت سے قطع نظر باوقار طریقے سے مناسکِ حج ادا کرنے میں مدد دیتی ہیں، وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کو مقدس مقامات کے درمیان ضروری نقل و حرکت کے دوران مدد فراہم کی جارہی ہے اور حج آپریٹر 24 گھنٹے کھانا اور طبی خدمات بھی پیش کرتے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ عازمین کے لے لیے ایک خاص انداز میں بستروں کو ایک دوسرے سے الگ کرکے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ زائرین خیمے میں دوسرے لوگوں کی موجودگی سے پریشان نہ ہوں، سونے کی ہر جگہ پر چارجنگ پوائنٹس اور پڑھنے کے لیے لیمپ شامل ہیں جس سے عازمین کو جسمانی آرام کے ساتھ الیکٹرانک طور پر ری چارج کرنا ممکن ہو، ہجوم اور انتظار کو کم کرنے کے لیے حاجیوں کو براہِ راست کھانا پیش کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :