Live Updates

حج آپریشن کا آخری روز‘ 86 ہزار955 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

سعودی عرب میں پاکستانی سرکاری عازمین کی مجموعی تعداد 88,260 ہو گئی

ہفتہ 31 مئی 2025 20:35

حج آپریشن کا آخری روز‘ 86 ہزار955 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء)عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کے آپریشن کا آج آخری روز سرکاری حج اسکیم کے تحت 86 ہزار 955 عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے۔ آخری روز چار پروازوں سے 1305 عازمین مکہ مکرمہ پہنچے۔پاکستانی عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کا قومی آپریشن اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک 86,955 عازمین کو حجاز مقدس روانہ کیا جا چکا ہے۔

آپریشن کے آخری دن مزید چار حج پروازوں کے ذریعے 1,305 پاکستانی عازمین کو مکہ مکرمہ روانہ کیا گیا، جس کے بعد سعودی عرب میں پاکستانی سرکاری عازمین کی مجموعی تعداد 88,260 ہو گئی۔یہ حج آپریشن 29 اپریل کو شروع ہوا تھا اور 33 روز تک جاری رہا۔ ابتدائی 15 دنوں میں زیادہ تر پروازیں مدینہ منورہ کے لیے چلائی گئیں، بعد ازاں عازمین کو مکہ مکرمہ روانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر اس آپریشن کے دوران 342 حج پروازیں چلائی گئیں۔نجی حج اسکیم کے تحت اب تک 22,075 پاکستانی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جبکہ 25,698 پاکستانی نجی اسکیم کے تحت حج ادا کریں گے۔ حج آپریشن میں پاکستان کی قومی ایئر لائن، نجی فضائی کمپنیاں اور سعودی ایئر لائنز نے حصہ لیا۔دریں اثنا، منیٰ اور عرفات میں خیموں کی تنصیب، رہائش، خوراک اور دیگر انتظامات بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے 470 حج ناظمین تعینات کیے گئے ہیں جو ہر ناظم 188 عازمین کی رہنمائی اور معاونت پر مامور ہوں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات