امریکہ آگ سے کھیلنے سے باز رہے، چین کا انتباہ

چین ایشیا کے کچھ حصوں کو کنٹرول کرنے کے لیے طاقت کے استعمال کے لیے تیار ہے،وزارت خارجہ

اتوار 1 جون 2025 12:00

امریکہ آگ سے کھیلنے سے باز رہے، چین کا انتباہ
سنگاپورسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)چین نے امریکہ کو تائیوان کے معاملے پر آگ سے کھیلنی کے خلاف خبردار کیا ہے اور تصدیق کی کہ اس نے سنگاپور میں ایک سکیورٹی فورم میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی تقریر کے بعد واشنگٹن کو احتجاج درج کرایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کو تائیوان کے معاملے کو چین پر قابو پانے کے لیے ایک سودے بازی کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے اور اسے آگ سے نہیں کھیلنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہیگستھ کے ریمارکس پر انہوں نے امریکی فریق کے ساتھ سنجیدہ بات چیت کی ہے۔سنگاپور میں چینی سفارتخانے نے امریکی وزیر دفاع کی تقریر کی مذمت کی جس میں ایشیا میں بیجنگ کے فوجی عزائم کے بارے میں خبردار کیا گیا اور اسے اشتعال انگیز قرار دیا گیا ۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اتوار کے اوائل میں خبردار کیا کہ چین ایشیا میں طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے کے لیے فوجی طاقت کے استعمال کے لیے تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے عہد کیا کہ امریکہ ہند بحرالکاہل کے علاقے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین ایشیا کے کچھ حصوں کو کنٹرول کرنے کے لیے طاقت کے استعمال کے لیے تیار ہے۔