شورکوٹ،ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ کا دورہ

ہفتہ 31 مئی 2025 18:20

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں انتظامی امور،ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری سمیت مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات،ادویات کی فراہمی و دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام وارڈز کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کو چیک کیااور مزید بہتری کے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈ میں مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹرو سٹاف کے رویے اور دیگر درپیش مسائل بارے دریافت کیا۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کھمانوالہ تحصیل شورکوٹ کا دورہ کرکے انتظامات اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک میں بہترین سہولیات کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہے۔

عوام کو معیاری علاج، مفت ادویات دستیاب ہیں۔ جہاں پر عوام الناس بنیادی علاج کےلئے اپنی دہلیز پر مکمل طبی سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اراضی ریکارڈ سنٹر شورکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہریوں کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔ سائلین سے بھی استفسار کیا اور اراضی ریکارڈ سنٹر کی سروسز بارے فیڈ بیک لیا۔

انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ اراضی ریکارڈ سینٹر میں سائلین کی سہولت کیلئے بہترین سروس کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور انہیں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ مزید برآں پٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے اراضی ریکارڈ سنٹر جھنگ کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ تمام عملہ محنت اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائے اور یہاں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش اور ان کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔\378