عوام کی خدمت کرنے سے دل کوروحانی سکون ملتا ہے،حاجی وزیر علی مہر

ہفتہ 31 مئی 2025 18:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)سکھر میونسپل کارپوریشن (مکی شاہ ٹائون )یونین کمیٹی 7شمس آباد کے چیئرمین حاجی وزیر علی مہر نے کہا ہے کہ ہے عوام کی خدمت کرنے سے دل کوروحانی سکوں ملتا ہے،جب تک زندہ ہیں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتے رہے گے ، ماضی میں بھی ہماری عوامی و بلدیاتی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور اب مستقبل میں بھی ہماری خدمات جاری و ساری ہے عوامی نمائندگان عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارا مقصد علاقہ مکینوں کوہر ممکن بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کمیٹی کے خصوصی فنڈ اور اپنی تنخواہ ملا کر (تقریباً) 30 لاکھ روپے سے یوسی کے مختلف وارڈزکے 350سے زائد غریب و نادار مستحق لوگوں میں سولر پلیٹیں تقسیم تقریب سے خطاب اور بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں وائس چیئرمین محمد سلیم ابڑو ، کونسلرز صاحبان محمد اشرف ، اسحاق بروہی ، اختر میمن، فاروق میمن ، یوسی سیکریٹری سلیم اللہ میمن ، عامر بھٹو و دیگر علاقہ معززین سمیت دیگر متعلقہ یوسی اسٹاف نے شرکت کی تقریب میں یوسی چیئرمین حاجی وزیر علی مہر، وائس چیئرمین سلیم ابڑو ، کونسلرز و دیگر مہمان گرامی نے 350سے زائد مستحق افراد میں سولر پلیٹیں تقسیم کیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسی چئیرمین حاجی وزیر علی مہر کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی مدد نہیں ہے ہم عوام کے فنڈز سے ہی عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور انشاء اللہ عوام کو ہر ممکن سہولیات اور انکے حقوق فراہمی کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائینگے انہوں نے مزید کہا کہ یوسی فنڈز سے سلائی سینٹر کا قیام عمل میں لائے جہاں 60سے خواتین و بچیاں سلائی سیکھ رہی ہیں انشاء اللہ کورس مکمل ہونے کے بعد یوسی فنڈز سے انہیں سلائی مشین دینگے جبکہ بہت جلد یوسی کے غریب و نادار بچوں کو تعلیمی فراہمی کیلئے ٹیوشن سینٹر کھولا جائیگا جہاں بچوں کو مفت تعلیمی تربیت کیساتھ انہیں کتابیں بھی دی جائینگی ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام سے قبل ہی یوسی کو روشنیوں کی یوسی بنائینگے یوسی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بھی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ دیگر یوسیز کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے علاقے کے غریب و نادار لوگوں میں سامان تقسیم کر کے عوام کی خدمت کریں،انہوں نے علاقہ مکینوں سے اپیل کی ہے وہ اپنی یوسی میں صفائی ستھرائی کو اپنائے اور عملے کیساتھ تعاون کریں۔