
دریائے راوی کا سیلابی پانی پارک ویو سوسائٹی میں داخل ہو گیا
نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی طور پر بنائے گئے تمام بند سیلابی پانی سے ٹوٹ گئے
محمد علی
جمعہ 29 اگست 2025
01:00

(جاری ہے)
پنجاب کا دارالحکومت لاہور بھی دریا کے سیلابی پانی کی زد میں آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ دریائے راوی کا بند متعدد مقامات پر ٹوٹ جانے سے شاہدرہ، ٹھوکر نیاز بیگ، موہنوال، چوہنگ کے علاقوں میں سیلابی پانی آبادی والے علاقوں میں داخل ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ مں دریائے راوی کا بند ٹوٹنے کے باعث دریا کا سیلابی پانی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں داخل ہو گیا، جہاں سے شہریوں کا انخلاء شروع کر دیا گیا۔ منظور گارڈن، برکت کالونی، مانوال میں تیزی سے پانی آبادی والے علاقے میں پھیل رہا ہے جس باعث علاقے میں اعلانات کر کے لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور میں رِنگ روڈ سے ملحقہ بادامی باغ کے علاقہ میں راوی دریا کاسیلابی پانی داخل ہوا۔ لاہور میں دریا کے پار آباد شاہدرہ کی آبادیوں کو دریا کا پانی داخل ہو جانے کا سب سے زیادہ خطرہ تھا، شاہدرہ کی نشیبی آبادیوں عزیز کالونی اور فرخ آباد میں دریا کا پانی داخل ہوا اور مکانوں کی نچلی منزلوں کئی فٹ تک پانی جمع ہو گیا۔ ان علاقوں میں بھی مکینوں نے انتظامیہ کے بار بار انتباہ کے باوجود علاقہ نہیں چھوڑا تھا، اب بہت سے مکین علاقہ چھوڑ رہے ہیں۔ کچھ اب تک اپنے پانی میں گھرے ہوئے گھروں میں بیٹھے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ دریائے راوی میں شاہدرہ پر پانی میں اضافے کے بعد اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاو ایک لاکھ 45 ہزار 160کیوسک ہو گیا ہے۔ کمشنر لاہور کے مطابق شاہدرہ سے 1 لاکھ60 ہزار کیوسک ریلے کا امکان ہے ، ابھی تک راوی میں سیلابی صورتحال قابو میں ہے،دریائے راوی کی گنجائش 2 لاکھ 50ہزارکیوسک ہے،ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاری مکمل ہے اور ہائی الرٹ پرہیں، راوی میں جسڑ کے مقام پر سیلاب کا زور کم ہونے لگا ہے، پانی کا بہاو ایک لاکھ52 ہزار کیوسک پر آگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور انڈیا سمیت انسانی حقوق کونسل کے 14 نئے ارکان کا انتخاب
-
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہماری موجودگی ہی ہماری مزاحمت، میئر رام اللہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منتقلی تسلی بخش لیکن رفتار سست، گوتیرش
-
لیبیا: سیاسی تعطل ختم نہ ہوا تو متبادل طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا، ہانا ٹیٹے
-
افغانستان کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی منہ توڑ کاروائیاں جاری
-
سعد رضوی ابھی تک مفرور ہے، بہت جلد ٹریس کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے
-
اعصابی امراض سے ہر سال ایک کروڑ دس لاکھ اموات، ڈبلیو ایچ او
-
پاک فوج کی جانب سے افغان اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب
-
آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط ادائیگی کیلئے معاہدے کی امید ہے
-
افغانستان سے پھر سے پاکستان پر حملہ
-
ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی
-
صنفی برابری کی جدوجہد میں چین کا کردار قابل تحسین، امینہ محمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.