
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل 31 اگست کو کیا جائے گا، اوگرا پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کی سمری 31 اگست کو حکومت کو بھجوائے گا
محمد علی
جمعرات 28 اگست 2025
20:59

(جاری ہے)
جبکہ خام تیل کی منڈی میں بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے تیل کی فراہمی میں21 لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، خام تیل کی مقدار میں یہ اضافہ یومیہ سات لاکھ بیرل کی طلب سے بہت زیادہ ہے۔
اسی طرح خام تیل کی مقدار میں یومیہ 21 لاکھ بیرل اضافے کے تخمینے کو دیکھا جائے تو 14 لاکھ بیرل خام تیل عالمی مارکیٹ میں اضافی دستیاب ہوگا۔ تاہم اس وقت بین الاقوامی منڈی میں لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 67 ڈالر 32 سینٹس جبکہ امریکی خام تیل کا بھاؤ 63 ڈالر 32 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب آئی پی اے نیوزایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی فوری مدد کیلئے ہنگامی اقدام اٹھاتے ہوئے 6 لاکھ ڈالر کی امداد جاری کر دی ہے سیکرٹری جنرل یو این کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے ہنگامی امدادی فنڈ سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد جاری کی ہے. ترجمان کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 10 روز کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 400 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 190 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، 20 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے اور انہیں پناہ گاہوں، طبی امداد اور نقد معاونت کی ضرورت ہے۔
مزید اہم خبریں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان
-
دریائے راوی کا بند ٹوٹ گیا، لاہور کے کئی علاقوں میں سیلابی پانی داخل
-
گندم کی قیمت میں یکدم 50 فیصد اضافہ
-
سندھ اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں 200فیصد اضافہ قابل مذمت اور عوام دشمن فیصلہ ہے
-
2026 کے آخر تک خام تیل کی قیمتیں کم ہوکر 50 ڈالر فی بیرل کی سطح پرآنے کا امکان
-
پیپلزپارٹی کراچی دشمنی ترک کرے، 2001 کا بااختیار بلدیاتی نظام نافذ کیا جائے
-
پنجاب میں سیلاب سے تباہی، حکومت ذمے دار قرار
-
لاہور ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 16 کالجز میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
وفاقی حکومت کی جانب سے آخری متاثرہ شخص کی مکمل بحالی تک ٹھوس کوششیں جاری رہیں گی، چوہدری سالک حسین
-
حالیہ سیلاب کو بھارتی آبی جارحیت نہیں کہہ سکتا، وزیر دفاع
-
لگتا ہے پی ٹی آئی اگلے الیکشن سے پہلے ہی مائنس ہوجائے گی، رانا ثنااللہ
-
یہ سیاست کا نہیں بلکہ پوری قوم کے متحد ہونے کا وقت ہے ، عبدالعلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.