میدان کربلا کے شہداء اور پیاسوں کی قربانیاں ہمیشہ تابندہ رہیں گی ،سٹی صدر ٹی این ایف جے سٹی

ہفتہ 31 مئی 2025 18:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سٹی سیالکوٹ کے صدر چوہدری مزمل حسین گوندل نے کہا ہے کہ میدان کربلا کے شہداء اور پیاسوں کی قربانیاں ہمیشہ تابندہ رہیں گی ،حق و باطل کے معرکہ میں نواسہ رسولؐ اپنے اصحاب اور اہل و عیال کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رنگپورہ چوک میں سبیل شہداء کربلا پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر سال پورے ملک میں 18جیٹھ کو سبیلیں لگائی جاتی ہیں تاکہ کربلا کے پیاسوں کی یاد کو تازہ کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ سبیل میں تمام مسلمان بھائی شامل ہوتے ہیں اور یہاں سے پانی پی کر اپنی اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری سٹی عمران علی غالب ،سینئر نائب صدر آغا شاہین ،صدر علماء ونگ علامہ سید اعجاز حسین تقوی،نائب صدر اللہ رکھا چوہان ،نائب صدر ماجد علی بخاری ،نائب صدر تنویر حسین ،نائب صدر حیدر علی گوندل ،جوائنٹ سیکرٹری سید بریز گیلانی ،آفس سیکرٹری فیضان علی ،سیکرٹری نشرو اشاعت شوکت علی جعفری ،اور ممبر جمیل حسین بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :