خیبر پختونخوا میں موسم جزوی ابرآلود رہے گا، نوشہرہ، مردان، چارسدہ ، صوابی، چترال ،دیر ، سوات میں بارش کا امکان

ہفتہ 31 مئی 2025 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء) خیبر پختونخوا میں موسم جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ نوشہرہ، مردان، چارسدہ ، صوابی، چترال ،دیر ، سوات میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات خیبر پختونخوا میں موسم جزوی ابرآلود رہے گا۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ، شانگلہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ میں بارش ہو گی، کوہستان، بٹگرام،تورغر،مہمند، بنوں، کوہاٹ ، ہنگو ، کرک میں بھی بارش متوقع،محکمہ موسمیات کے مطابق باجوڑ،خیبر ، اورکزئی،لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان ، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں بھی بارش کا امکان، صوبے کے بعض اضلاع میں تیز ہوائیں اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے، گذشتہ روز پشاور، مردان ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق کاکول میں 20 ،مالم جبہ میں 14،پٹن میں 13، چراٹ میں 11 ملی میٹر بارش ہوئی ، پشاور کا کم سے کم درجہ حرار ت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔