کمشنر ملتان کی ارشد ندیم کو ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

ہفتہ 31 مئی 2025 20:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جولین میں گولڈ میڈل جیتنے اور وطن عزیر کا نام روشن کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو ارشد ندیم کی کامیابی پر فخر ہے۔ عامر کریم خاں نے کہا کہ ملتان ڈویژن کے چھوٹے قصبے سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم نوجوان نسل کے لئے کامیابی کی روشن مثال ہیں۔

متعلقہ عنوان :