روس میں مسافر ٹرین پر پل گرگیا، ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک

ٹرانسپورٹ آپریشنز کے دوران یہ واقعہ غیر قانونی مداخلت کے سبب پیش آیا،حکام

اتوار 1 جون 2025 12:05

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)روس کے علاقے بریانسک میں پل ٹرین پر گرنے سے ٹرین ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعے میں 30 مسافر زخمی ہوئے ، کمسن سمیت کئی افراد شدید زخمی ہیں جس کے باعث اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ماسکو ریلویز کے مطابق واقعہ سنگل ٹریک پر پیش آیا جس میں مسافر ٹرین نمبر 86 متاثر ہوئی۔

ٹرین کلیموف سے ماسکو جارہی تھی۔حکام کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ آپریشنز کے دوران یہ واقعہ غیر قانونی مداخلت کے سبب پیش آیا، جس میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ہائی وے اے 240 کے ایک سیکشن پر یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات پونے گیارہ بجے پیش آیا، جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔