شہزادہ ہیری کا خاندانی نام تبدیل کرنے سے متعلق ماموں سے پوچھنے کاانکشاف

اتوار 1 جون 2025 12:05

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)برطانوی میڈیا نے شہزادہ ہیری کے ایک دوست کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ شہزادہ ہیری نے اپنا خاندانی نام تبدیل کرنے سے متعلق اپنے ماموں سے پوچھا تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق شہزادہ ہیری نے نام تبدیل کرنے کا والدہ لیڈی ڈیانا کے بھائی ارل اسپنسر سے پوچھا تھا اور کہا تھا کہ آیا وہ اپنا خاندانی نام ماونٹ بیٹن ونزر ترک کرکے اسپنسر نام رکھ لیں تاہم ماموں ارل اسپنسر نے شہزادہ ہیری کو نام تبدیل کرنے سے خبردار کیا تھا۔

(جاری ہے)

ملکہ الزبتھ اور انکے شوہر شہزادہ فلپ کی نسل اپنے نام کے ساتھ ماونٹ بیٹن ونزر استعمال کرتی ہے، شہزادہ ہیری کے بیٹے آرچی کا پیدائشی سرٹیفکیٹ پر نام آرچی ہیریسن ماونٹ بیٹن ونزر اور بیٹی شہزادی للیبیٹ کا خاندانی نام للیبیٹ ڈیانا ماونٹ بیٹن ونزر درج ہے۔ شاہی مصنف ٹام باور کا دعوی ہے کہ شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن نے اپنی زندگی کا مقصد لیڈی ڈیانا جیسا بننا طے کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہزادہ ہیری نام تبدیل کرتے تو بیٹی کا نام للیبیٹ ڈیانا اسپنسر رکھ دیتے اور خاندانی نام کی یہ تبدیلی بادشاہ چارلس کو انتہائی ناگوار محسوس ہوتی۔

متعلقہ عنوان :