Live Updates

عید الاضحی سے قبل ضلع بھر میں خودساختہ مہنگائی عروج پر، غریب سفید پوش طبقہ کی مشکلات میں اضافہ

اتوار 1 جون 2025 12:35

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)عید الاضحی سے قبل ضلع بھر میں خودساختہ مہنگائی عروج پر ،غریب سفید پوش طبقہ کی مشکلات میں اضافہ ،بااثر دکاندار غیر معیاری اشیائے خوردونوش انتہائی مہنگے داموں فروخت کرنے میں مگن ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ کروایا جاسکا ،سرکاری نرخ نامے سب اچھا ہے کی رپورٹس تک محدود ،شہری ارزاں نرخوں پر اشیا خوردونوش خریدنے سے قاصر ،عوامی سماجی حلقوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں قائم خود ساختہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں ،دکاندار سرکاری نرخوں پر اشیا خوردونوش فروخت کرنے کی بجائے من مرضی کے نرخ وصول کرکے اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں ،یہاں قابل ذکر بات یہ ہے ،مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ نرخ نامے محض کاغذی کاروائیوں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ،دکانداروں نے اول ،دوم ،سوم چیزوں کے الگ الگ نرخ مقرر کرکے شہریوں کی چمڑیاں ادھیڑنی شروع کر رکھی ہیں ،اگر کوئی شہری سرکاری نرخ نامے پر اشیا کی خریداری کی ضد کرے تو دکاندار گالی گلوچ ،لڑائی جھگڑا کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفتروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :