Live Updates

کرنل صوفیہ قریشی کے خاندان کو روڈ شو میں پھول برسانے کا حکم، مودی سرکار کی اخلاقی پستی بے نقاب

انڈین ملٹری کی مسلمان خاتون افسر کے خاندان کو مودی روڈ شو میں پھول برسانے کا حکم، کرنل صوفیہ کے خاندان کو زبردستی مودی کے روڈ شو میں شرکت پر مجبور کیا گیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 1 جون 2025 13:52

کرنل صوفیہ قریشی کے خاندان کو روڈ شو میں پھول برسانے کا حکم، مودی سرکار ..
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) بھارت کی مودی سرکار نے انڈین ملٹری کی ملسمان خاتون کرنل صوفیہ قریشی کے اہل خانہ کو اپنی تشہیر کے لیے روڈ شو میں شرکت کے لیے مجبور کیا، مسلمان خاتون آفیسر کے خاندان کو پھول برسانے پر مجبور کرنے سے مودی سرکار کی اخلاقی پستی بے نقاب ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرنل صوفیہ قریشی کے خاندان کو مودی روڈ شو میں پھول برسانے کا حکم دیا گیا، کرنل صوفیہ کے خاندان کو زبردستی مودی کے روڈ شو میں شرکت پر مجبور کیا گیا، اس حوالے سے کرنل صوفیہ قریشی کی بہن کا کہنا ہے کہ لوکل کلیکٹر آفس سے ہمیں کال کر کے بلایا گیا تھا۔

اس سے قبل بی جے پی کرنل صوفیہ پر صرف مذہبی شناخت کی بنیاد پر بے بنیاد الزامات لگا چکی ہے، مسلمان آفیسر کی پیشہ ورانہ خدمات کے باوجود مذہبی تعصب کے باعث اسے دہشت گردوں کی بہن قرار دیا گیا، مسلمان آفیسر کی حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے دیکھنا بی جے پی کے ہندوتوا نظریے کی عکاس ہے، مودی سرکار کا کرنل صوفیہ کے خاندان کو تقریب میں نمائش کے طور پر بلانا شرمناک عمل کی واضح مثال ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات