حج سیزن کے آغاز سے 81 ہزار سے زائد حجاج کرام کا طبی سہولیات سے استفادہ

اتوار 1 جون 2025 14:15

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)سعودی عرب کی وزارت صحت نے حج 1446ہجری کے آغاز سے اب تک 81 ہزار سے زائد حجاج کرام طبی خدمات فراہم کر چکی ہے۔ یہ خدمات وزارتِ صحت کے زیر نگرانی ایک جامع اور مربوط نظام کے تحت فراہم کی جاتی ہیں۔ ان کا مقصد حجاج کو معیاری صحت کی سہولیات تک بآسانی رسائی فراہم کرنا اور انہیں بہترین طبی خدمات مہیا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس کے ساتھ فراہمی صحت سہولیات اور کسی ہنگامی صورت حال میں فوری ردعمل کی صلاحیت کو مضبوط بنایا گیا ہے تاکہ حجاج کی صحت کو درپیش امکانی خطرات کو کم کرتے ہوئے ضیوف الرحمان کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ اقدامات "صحت کے شعبے کی تبدیلی" اور "اللہ کے مہمانوں کی خدمت" پروگراموں کے اہداف کے عین مطابق ہیں، جو کہ سعودی وژن 2030 کا حصہ ہیں۔ اس وژن کا مقصد حجاج کرام کو اعلی معیار کی طبی دیکھ بھال فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حج کے مناسک آسانی اور اطمینان کے ساتھ ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :