پولیس تھانہ ستگھرہ نے 12 کلو چرس برآمد کر لی ،سی سی ڈی نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا، 6 موٹرسائیکلیں برآمد

اتوار 1 جون 2025 16:50

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) پولیس تھانہ ستگھرہ نے 12 کلو چرس برآمد کر لی ،سی سی ڈی نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا، 6 موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں ہیں ۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ ستگھرہ نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش الیاس عرف کالی کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزم دربار ڈھولن شاہ کے نواح میں چرس سپلائی کر رہا تھا. ملزم کے قبضہ سےچرس کے 12 کلوچرس برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے جب کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پولیس کے سب انسپکٹر محمد اشرف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹرمنصف شاہ گینگ کے ایک ملزم عامر کو گرفتار کر کے ابتدائی تفشیش میں8 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 6 موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔

مزید مال مسروقہ کی برآمدگی کا توقع ہے۔ پولیس ملزم سے تفشیش کر رہی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :